ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق وزیر کپل مشرا کی دوا گھوٹالے کی شکایت، پولیس نے تین جگہوں پر شروع کی تحقیقات

سابق وزیر کپل مشرا کی دوا گھوٹالے کی شکایت، پولیس نے تین جگہوں پر شروع کی تحقیقات

Fri, 02 Jun 2017 16:01:47    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آپ حکومت کے سابق وزیر کپل مشرا نے گزشتہ دنوں ادویات اسکینڈل کا الزام لگایا تھا۔دہلی پولیس کی بدعنوانی مخالف برانچ (اے سی بی)نے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں پولیس ٹیم نے دہلی میں تین گوداموں کی جانچ کی۔ان گوداموں میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات رکھی تھیں۔اس سے پہلے کپل مشرا نے گزشتہ ہفتے کے روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اور وزیر صحت ستیندر جین پر صحت کی خدمات کے لئے جاری رقم کے غلط استعمال کا نیا الزام لگایا اور کہا تھا کہ صحت کے علاقے میں کل تین گھوٹالے ہوئے ہیں جس سے ایک گھوٹالہ 300کروڑ روپے سے زیادہ کا ہے۔مشرا نے صحافیوں سے کہا کہ عام آدمی پارٹی (آپ)کی حکومت نے صحت کے شعبے میں تین گھوٹالے کئے ہیں، جس سے دوا خریداری کو لے کر کیا گیا گھوٹالہ ہی 300کروڑ روپے سے زیادہ کا ہے۔

مشرا نے کہا تھا کہ کجریوال حکومت نے غلط طریقے سے ادویات کی خریداری کی، ایمبولینسوں کے لئے زیادہ رقم جاری کی گئی اور حکام کے تبادلے اور تقرری میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جین دہلی کے سرکاری اسپتالوں کو دوا خریدنے نہیں دے رہے ہیں اور اس کام کو انہوں نے مرکزی خریداری اتھارٹی کے حوالے کر دیا ہے۔مشرا نے کہا کہ دو دن پہلے اروند کجریوال اچانک ایک ٹویٹ کرتے ہیں کہ وہ اسپتالوں کا دورہ کریں گے،پھر ایک ہسپتال پہنچ جاتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ دہلی کے ہسپتالوں میں آدھی دوائیاں دستیاب نہیں ہیں۔ان کے ساتھ وزیر صحت اور صحت سیکریٹری ہوتے ہیں پر ان کو کچھ نہ کہہ کر چیف سکریٹری کو ہدایت دیتے ہیں کہ اور ادویات خریدو،کیوں ختم ہوئی ادویات؟ کیا بجٹ کم پڑ گیا؟۔


Share: